ابنا: شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے مرحوم ملک عبداللہ جان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک عبداللہ موجودہ قائد علامہ ساجد نقوی سمیت ان سے قبل تینوں قائدین کے ساتھ مربوط رہے، اور ان کی قومی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،انہوں نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل کے نام سے موجود قومی پلیٹ فارم ماضی میں مختلف ناموں اور قائدین کے ساتھ قومی خدمت میں پیش پیش رہا اور آئندہ بھی اسی طرح خدمت کرتا رہے گا اور قومی خدمت کے لئے ہمیں ایک ہونا ہوگا ، ہم قائد محترم کی سرپرستی میں اسی طرح ملت کی خدمت کرتے رہیں گے ۔شیعہ علماء کونسل خبیرپختونخوا کے صدر نے کہا کہ ہم مظلوموں کی حمایت جاری رکھیں گے چاہئے وہ کسی بھی مسلک سے تعلق رکھتا ہو ، جہاں بھی تشیع پر ظلم ہوگا ہم میدان عمل میں نظر آئیں گے، بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ سے گھبرانے والے نہیں ہیں کیونکہ مومن ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں سے گھبراتا نہیں، انہوں نے کہا کہ جب تک ایک بھی شیعہ موجود ہے حسین حسین ہولتا رہے گا۔
.......
/169